# Hajj wa Umrah — العُرْوَۃُ فِیْ مَنَاسِکِ الحَ

> A digital guide to Hajj and Umrah rituals and rulings. (iPhone/iPad app by Yawar Younus.)

- Source: https://appshunter.io/ios/app/hajj-wa-umrah/id1513222734 (this page in markdown: same URL + `.md`)
- Developer: [Yawar Younus](https://appshunter.io/developer/1454228191)
- Category: Books, Education
- Price: Free
- Rating: 5.00/5 from 1 App Store ratings
- Age rating: 4+
- Requires: iOS 12.0 · 72 MB
- Languages: English
- Released: 2020-05-14
- Data updated: 2026-06-23
- Monetization: free
- User reviews in markdown: https://appshunter.io/ios/app/hajj-wa-umrah/id1513222734/reviews.md

## What is Hajj wa Umrah?

نام کتاب : العُرْوَۃُ فِیْ مَنَاسِکِ الحَجِّ وَ العُمْرَۃ
تصنیف : شیخ الحدیث حضرت علامہ مفتی محمد عطاء اللہ نعیمی مدظلہ

پیش لفظ:
حج اسلام کا اہم رُکن ہے جس کی ادائیگی صاحبِ استطاعت پر زندگی میں صرف ایک بار فرض ہے، اس کے بعد جتنی بار بھی حج کرے گا نفل ہو گا اور پھر لوگوں کو دیکھا جائے تو کچھ تو زندگی میں ایک ہی بار حج کرتے ہیں کچھ دو یا تین بار، اقل قلیل ایسے ہوتے ہیں جن کو ہر سال یہ سعادت نصیب ہوتی ہے۔ لہٰذا حج کے مسائل سے عدم واقفیت یا واقفیت کی کمی ایک فطری امر ہے۔ پھر کچھ لوگ تو اِس کی طرف توجہ ہی نہیں دیتے، دوسروں کی دیکھا دیکھی ایسے افعال کا ارتکاب کرتے ہیں جو سراسر ناجائز ہوتے ہیں اور کچھ علماء کرام کی طرف رُجوع کرتے ہیں مناسکِ حج و عمرہ کی تربیت کے حوالے سے ہونے والی نشستوں میں شرکت کرتے ہیں پھر بھی ضرورت پڑنے پر سفرِ حج میں موجود علماء یا اپنے ملک میں موجود علماء سے رابطہ کر کے مسئلہ معلوم کرتے ہیں۔ اور پھر علماء کرام میں جو مسائل حج و عمرہ کے لئے کُتُبِ فقہ خصوصاً مناسک حج و عمرہ کا مطالعہ رکھتے ہیں وہ تو مسائل کا صحیح جواب دے پاتے ہیں او رجن کا مطالعہ نہیں ہوتا وہ اِس سے عاجز ہوتے ہیں،اور ایسی صورت میں بعض تو اپنے قیاس سے مسائل بتا دیتے ہیں حالانکہ مناسک حج و عمرہ توقیفی ہیں۔ ہمارے ہاں جمعیت اشاعت اہلسنّت (پاکستان) کے زیر اہتمام نور مسجد میٹھا در میں تقریباً ۱۹۸۸ سے ہر سال باقاعدہ تربیت حج کے حوالے سے نشستیں ہوتی ہیں، اِسی لئے لوگ حج و عمرہ کے مسائل میں ہماری طرف کثرت سے رجوع بھی کرتے ہیں، اکثر تو زبانی اور بعض تحریری جواب طلب کرتے ہیں اور کچھ مسائل کہ جن کے لئے ہم نے خود بھی اپنے ادارے میں قائم دار الافتاء کی جانب رُجوع کیا تھا او رکچھ مفتی صاحب نے ۱۴۲۷ھ/ ۲۰۰۶ء اور ۱۴۲۸ھ/ ۲۰۰۷ء کے سفر حج میں مکہ مکرمہ میں تحریر فرمائے۔پھر ۱۴۲۹ھ/ ۲۰۰۸ء اور ۱۴۳۰ھ/ ۲۰۰۹ء کے سفر حج میں اور کچھ کراچی میں مزید فتاویٰ تحریر ہوئے ، اس طرح ہمارے دار الافتاء سے مناسک حج و عمرہ اور اس سفر میں پیش آنے والے مسائل کے بابت جاری ہونے والے فتاویٰ کو ہم نے علیحدہ کیا اور اُن میں سے جن کی اشاعت کو ضروری جانا اسے مجموعے میں شامل کر دیا اور چھ حصے اس سے قبل شائع کئے جو ۱۴۳۰ھ/ ۲۰۰۹ء تک کے فتاویٰ تھے بعد کے فتاویٰ کو جب جمع کیا گیا تو ضخامت کی وجہ سے اُن میں سے کچھ فتاویٰ حصہ ہفتم میں ۱۴۳۳ھ/ ۲۰۱۲ء پھر حصہ ہشتم ۱۴۳۴ھ/ ۲۰۱۳ء میں شائع کئے گئے اور پھر حصہ نہم میں ۱۴۳۴ھ/۲۰۱۳ء اور ۱۴۳۵ھ/۲۰۱۴ء کے فتاویٰ ۱۴۳۶ھ/۲۰۱۵ء میں شائع کئے۔ اب ۱۴۳۷/۲۰۱۵ء کہ جس میں مفتی صاحب قبلہ کسی مجبوری کی وجہ سے حج کے لئے نہ جاسکے لیکن لوگ فون پر اور نیٹ پر ان سے یا حاجیوں کے عزیز جو کراچی میں تھے وہ بالمشافہ ان سے رابطہ کر کے مسائل حج معلوم کرتے رہے آپ نے کچھ زبانی جوابات دیئے اور کچھ تحریری جوابات لکھتے رہے وہ فتاویٰ اور ۱۴۳۷ھ/۲۰۱۶ء میں دوران حج لکھے گئے فتاویٰ کو ترتیب دیا گیا۔اس طرح دوحصے تیار ہوئے اور دسواں حصہ رمضان المبارک ۱۴۳۸ھ/جون ۲۰۱۷ء کوشائع ہوا اور گیارہواں حصہ شوال المکرم ۱۴۳۸ھ/جولائی ۲۰۱۷ء میں ہوا ۔ پھر ۲۰۱۷ء اور ۲۰۱۸ء کے سفرِ حج میں اور کچھ دارالإفتاء النور میں مفتی صاحب نے حج وعمرہ کے بارے میں جو فتاویٰ لکھے ان کو جب ترتیب دیاگیا تو تین حصے تیار ہوئے ۔جن میں سے بارہواں حصہ شعبان المعظم ۱۴۴۰ھ/مئی۲۰۱۹ء میں شائع ہوا،تیرہواں حصہ رمضان المبارک ۱۴۴۰ھ/جون۲۰۱۹ء میں شائع ہوا اور چودہواں حصہ جولائی میں شائع کیا گیا پھر ۱۴۴۰ھ / ۲۰۱۹ء کے سفر حج کے دوران اور واپسی پر دارالافتاء میں لکھے گئے جوابات جب جمع کئے گئے تو ضخامت اتنی بڑھ گئی کہ اسے دو حصوں میں تقسیم کرنا پڑا اس طرح پندرواں اور سولہواں حصہ تیار ہوا تو آئندہ مہینوں میں شائع ہوں گے
چونکہ حج کے فتاوی سٗولہ حصوں میں پھیلے ہوئے ہیں اور یہ حصے مختلف ادوار میں شائع ہوئے اس لئے ان میں کسی مسئلہ کو تلاش کرنا انتہائی مشکل ہے اسی مشکل کو دیکھتے ہوئے احباب نے ضرورت محسوس کی کہ فتاوی حج و عمرہ کی ایک ایپلیکشن بنائی جائے تاکہ مسائل کی تلاش آسان ہو جائے اورکئی ماہ کی سخت محنت سے الحمد اللہ یہ ایپلیکشن پائے تکمیل کی پہنچی اور اب یہ ایپلیکشن آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ اور ان شاء اللہ تعالیٰ آئندہ جو حصے مزید تیار ہوں گے وہ بھی اس میں شامل کرتے رہیں گے۔ 
 اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ وہ اس ایپلیکشن بنانے والے اس کی تیاری میں تعاون کرنے والے تمام احباب کی کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اسے عوام و خواص کے لئے نافع بنائے۔ آمین 

فقیر محمد عرفان ضیائی
خادم جمعیت اشاعت اہلسنّت (پاکستان)

## Key features

- Hajj and Umrah rituals explained
- Compilation of scholarly fatwas
- Answers to common pilgrimage questions
- Guidance for performing Hajj/Umrah
- Based on Islamic jurisprudence


## Frequently asked questions about Hajj wa Umrah

### What is Hajj wa Umrah?

Hajj wa Umrah is a book that provides comprehensive guidance on the rituals and rulings of Hajj and Umrah. It compiles fatwas and answers frequently asked questions related to these Islamic pilgrimages, based on extensive research and scholarly rulings.

### Who is the author of Hajj wa Umrah?

The book Hajj wa Umrah is authored by Sheikh Al-Hadith Allama Mufti Muhammad Attaullah Naeemi. The content is derived from his extensive knowledge and fatwas issued over many years.

### What kind of information does Hajj wa Umrah offer?

Hajj wa Umrah offers detailed explanations of Hajj and Umrah rituals, rulings, and answers to common questions pilgrims may have. It aims to clarify any lack of knowledge or understanding regarding these important Islamic pillars.

### Is Hajj wa Umrah available on multiple devices?

Yes, Hajj wa Umrah is available for iPhone, iPad, and iPod devices, making it accessible to a wide range of Apple users.

### How often is Hajj wa Umrah updated?

The latest version of Hajj wa Umrah is 1.1, which was last updated on June 3, 2025. This indicates regular updates to ensure the content remains relevant and comprehensive.

### What is the age rating for Hajj wa Umrah?

Hajj wa Umrah has an age rating of 4+. This means it is suitable for users aged 4 and above, making it accessible for younger learners as well as adults.

### Does Hajj wa Umrah have ads?

No, Hajj wa Umrah does not contain advertisements. The app is completely free of ads, providing an uninterrupted learning experience for users.

### What is the user rating for Hajj wa Umrah?

Hajj wa Umrah has received an excellent rating of 5.0 stars from 1 rating. This suggests a very positive reception from its users.

## Version history (last 2 releases)

### 1.1 — 2025-06-03

minor fixes

### 1.0 — 2020-05-14

No release notes.

## Apps similar to Hajj wa Umrah

| App | Rating | Price | Category |
| --- | --- | --- | --- |
| [Arbaciin Nawawi Af Somali](https://appshunter.io/ios/app/arbaciin-nawawi-af-somali/id1616873233) | — | Free | Books |
| [Riyad-us-Saliheen: Audio](https://appshunter.io/ios/app/riyad-us-saliheen-audio/id1150824488) | 5.0 (4) | Free | Books |
| [Quran Hadi English (AhlulBayt)](https://appshunter.io/ios/app/quran-hadi-english-ahlulbayt/id1448200816) | 4.9 (7,661) | Free | Books |
| [Arabic Dictionary +](https://appshunter.io/ios/app/arabic-dictionary-plus/id400273783) | 4.7 (5,101) | Free | Books |
| [Open eBooks](https://appshunter.io/ios/app/open-ebooks/id1033669250) | 3.2 (30) | Free | Books |
| [iShia Kids](https://appshunter.io/ios/app/ishia-kids/id935555536) | 2.5 (14) | Free | Books |

## More apps by Yawar Younus

- [Zia Library (Zia e Madinah)](https://appshunter.io/ios/app/zia-library-zia-e-madinah/id1454228192)
- [Majmooa e Naat](https://appshunter.io/ios/app/majmooa-e-naat/id1454263650)
- [iZiarat](https://appshunter.io/ios/app/iziarat/id1504726428)
- [Airdocs - Document Manager](https://appshunter.io/ios/app/airdocs-document-manager/id6754945914)

All apps by Yawar Younus: https://appshunter.io/developer/1454228191

## Related topics

[yawar younus](https://appshunter.io/ios/topics/yawar-younus)

---

*Data collected daily from the US App Store and indexed by [AppsHunter](https://appshunter.io/). User reviews are verbatim App Store reviews. Ratings, prices and chart positions refresh continuously; this snapshot is from 2026-06-23.*
